عمران خان نے اقتدار قربان کر دیا لیکن بیرونی مداخلت برداشت نہیں،اسد قیصرکا دبنگ خطاب

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی انہوں نے اقتدار تو قربان کر دیا لیکن بیرونی مداخلت اور ڈکٹیشن برداشت نہیں کی . ان خیالات کا اظہار انہوں نے

پشاور میں انصاف طلبائ فیڈریشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوے کیا،سابق سپیکر نے کہا کہ انصاف طلباء تنظیم پاکستان تحریک انصاف کا ہر اول دست ہے جس نے تحریک انصاف کے ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،انہوں نے کہا کہ انصاف طلباء تنظیم کا ہر رکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے اور پارٹی پالیسی کے مطابق 2018 کے انتخابات میں نوجوانوں کو پارٹی ٹکٹ دئیے،سابق سپیکر نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں پی ڈی ایم جس قسم کے فیصلے لے رہی ہے اس سے ملک کی معیشت مزید خراب ہوگی،انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے چیئرمین عمران خان اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف ایک نئی تحریک کا آغاز کریں گے جس کے سامنے یہ حکومت زیادہ دیر ٹھک نہیں سکے گی،سابق سپیکر نے مولانا فضل الرحمن کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ مولانا 2018 کے انتخابات کو دھاندلی ذدہ کہتے تھے اور اسمبلی کو نا جائز سمجھتے تھے اب جب اسی اسمبلی سے انکا بیٹا وزیر بنا تو یہ اسمبلی جائز ہو گئی انہوں نے کہا کہ مولانا کی سیاست اسلام کا دفاع نہیں بلکہ وہ اسلام آباد چاہتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں