پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکشن جاری نہ کرنے سے متعلق خواست منظور کرلی،میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن 5 مخصوص نشستوں کانوٹیفیکش جاری کرے،عدالت نے پی ٹی آئی کی نشستوں کا نوٹیفکیشن کرنے کا حکم دے دیا،پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر کی جانب سے عدالت میں دلائل دیئے گئے،یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سمیوئیل یعقوب،زینب عمیر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان کی جگہ نئے ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے درخواست دائر کی گئی،عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کیا، عدالت کے روبرو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ارکان اسمبلی سمیوئیل یعقوب، زینب عمیر سمیت دیگر نے درخواستوں میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پر نئے ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے،ادھر دو روز قبل لاہورکی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی اور جھگڑا کیس میں تحریک انصاف انصاف کے رہنماوں کی عبوری ضمانتیں منظورکیں،سیشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،جھگڑا،ڈپٹی اسپیکر پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی تھی ،ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے تحریک انصاف کے رہنماوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان،مسرت جمشید چیمہ،عابدہ راجہ اور شاہدہ ملک کی عبوری ضمانتیں میں توثیق کرنےکا حکم جاری کیاتھا .

.

.

متعلقہ خبریں