لاہور میں بذریعہ ڈرون ہیروئن بھارت سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں بذریعہ ڈرون ہیروئن بھارت سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی . جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے مبینہ طور پر ہیروئن بھارت سمگل کرنے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے .

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈرون پر فائرنگ کی اطلاع دی گئی جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی . رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے . گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں