اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہے گا . محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہے گا .
تاہم کشمیر میں بعض مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا . گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: دادو49، نو کنڈی48 ، جیکب آباد، سبی ، موہنجوداڑو، دالبندین اور خیر پورمیں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .
. .