معروف بھارتی اداکار کا مسافر جہاز میں اکیلے سفر، ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار آر مدھاون کی تن تنہا جہاز میں سفر کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں . گزشتہ روز اداکار نے کچھ ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں انہوں نے جہاز کے اندرونی مناظر کے ساتھ ائیرپورٹ کے بھی مناظر دکھائے اور بتایا کہ جہاز میں سفر کرنیوالے وہ واحد مسافر ہیں جب کہ ائیرپورٹ پر بھی ان کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے .

ویڈیوز کی خاص بات مدھاون کی جانب سے کی جانیوالی مسلسل کمنٹری بھی ہے جس میں انہوں نے اپنے ہر لمحے کے بارے میں آگاہ کیا جس سے صارفین بھرپور لطف اندوز ہوئے . تاہم اداکار نے اپنے اس سفر کو زندگی کا منفرد تجربہ قرار دیا . انہوں نے بتایا کہ یہ رواں برس 26 جولائی کی ویڈیوز ہیں جب دنیا کے مختلف ممالک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب سفری پابندی عائد تھی . اداکار اپنی شوٹ کیلئے دبئی جارہے تھے . مدھاون نے اسے دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ افسردہ قرار دیا . . .

متعلقہ خبریں