معروف بھارتی اداکار کا مسافر جہاز میں اکیلے سفر، ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار آر مدھاون کی تن تنہا جہاز میں سفر کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ روز اداکار نے کچھ ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں انہوں نے جہاز کے اندرونی مناظر کے ساتھ ائیرپورٹ کے بھی مناظر دکھائے اور بتایا کہ جہاز میں سفر کرنیوالے وہ واحد مسافر ہیں جب کہ ائیرپورٹ پر بھی ان کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے۔

ویڈیوز کی خاص بات مدھاون کی جانب سے کی جانیوالی مسلسل کمنٹری بھی ہے جس میں انہوں نے اپنے ہر لمحے کے بارے میں آگاہ کیا جس سے صارفین بھرپور لطف اندوز ہوئے۔

تاہم اداکار نے اپنے اس سفر کو زندگی کا منفرد تجربہ قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ رواں برس 26 جولائی کی ویڈیوز ہیں جب دنیا کے مختلف ممالک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب سفری پابندی عائد تھی۔

اداکار اپنی شوٹ کیلئے دبئی جارہے تھے۔ مدھاون نے اسے دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ افسردہ قرار دیا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

2 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

2 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

2 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

2 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

2 hours ago