الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم ،لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا ،عدالتی فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کی حکومت نے اکثریت کھودی

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر اراکین کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا۔صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹی فکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر جسٹس شاہد وحید نے سماعت کی۔سماعت میں وکیل پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ

الیکشن کمیشن منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے بعد ان نشستوں پر نوٹی فکیشن جاری کرنے کا پابند ہے لیکن نوٹی فکیشن جاری نہیں کر رہا۔بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے دی گئی فہرست بدل نہیں سکتی، ہم نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ اس پر نوٹی فکیشن جاری کریں۔وکیل پی ٹی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ 20 سیٹیں خالی ہوئی ہیں، اس لیے پارٹیوں کی مجموعی نشستیں بھی بدلی ہیں، کمیشن کا یہ مقف قانون کے مطابق نہیں ہے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر نوٹی فکیشن عام انتخابات کے بعد جاری ہوتا ہے، اب 20 نشستوں کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کی پوزیشن بدل گئی ہے، میرا تو خیال تھا کہ یہ لارجر بینچ کا معاملہ ہے۔بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کمیشن کو مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا، دوسری جانب تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں، حمزہ شہباز فوری مستعفی ہوں۔لاہور ہائیکورٹ فیصلے پر ردعمل میں میاں محمود الرشید نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔ اسمبلی میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا فوری انتخاب کروایا جائے۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ امپورٹڈ وزیراعلی اب نہیں چلے گا، وزیراعلی کے انتخاب سے آئین و قانون کی پاسداری ممکن ہے۔ الیکشن کمیشن 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

Recent Posts

اے ایس پی شہر بانو نقوی کی تنخواہ کتنی اور دیگر مراعات کتنی ملتی ہیں؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس…

2 mins ago

‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کے ‘سوڈھی’ نے اپنی گمشدگی کا ڈرامہ کیا؟

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) مشہور زمانہ بھارتی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں روشن سنگھ…

4 mins ago

کرکٹ بورڈکے عہدیدار استعفے کیوں دے رہے ہیں ؟ اندرونی کہانی میں حیران کن انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرز کے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے…

6 mins ago

انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی فلم میں آفر سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلمساز کرن جوہر…

17 mins ago

بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ممبئ(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی خاتون رہنما سشما…

29 mins ago

سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد 5مئی کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد اتوار کو پاکستان پہنچے…

38 mins ago