الیکشن نتائج کے بعد نئی سیاسی ہلچل کا آغاز پھر ناراضگی نے حکومت اتحاد میں دراڑ ڈال دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم نے جمہوریت کو بچانے کے لیے اپنے حصے سے زیادہ قربانیاں دیں . تفصیلات کے مطابق

ایم کیو ایم کے کنویئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے جمہوریت کو بچانے کے لیے اپنے حصے سے زیادہ قربانیاں دی ہیں

اب باری سرمایہ کاروں اور جاگیر داروں کی ہے ، کراچی کا میئر کوئی ایکس وائے زیڈ نہیں بلکہ حق پرست ہو گا .

جنرل ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جو الیکشن ہوئے ہیں اس کو کوئی غیر مند جمہوری ملک الیکشن نہیں کہہ سکتا . جاگیر دارنہ جمہوریت کے بطن سے دہشت گردی برآمد ہوتی ہے

،تشد د اور چھین چھپٹ برآمد ہوتی ہے وہی آج سندھ کے چودہ اضلاع سے برآمد ہوا ہے ہماری شرافت کو ہماری روایت سمجھا جائے کمزوری نہ سمجھا جائے .

انکا کہنا تھا کہ 24تاریخ تک تمام ٹائون اور یوسی اپنا پورا نئے طریقہ کار سے ایمرجنسی شیڈول ترتیب دیں ،اس طرح جیتیں کہ دشمن حوصلہ ہار جائے .

. .

متعلقہ خبریں