’’ وہ ایک انتہائی شدید سر درد تھی اسی لیے چھوڑ دیا اور۔۔‘‘ اداکارہ نمرہ خان ہسپتال داخل لیکن ان کے سابق شوہر کا طلاق کے سوال پر حیران کن جواب

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر راجہ اعظم طلاق سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر سیخ پا ہو گئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ وہ ایک شدید سردرد تھی اس لیے چھوڑ دیا‘‘۔

مقامی اخبار ’’ جنگ نیوز ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق راجہ اعظم نے حال ہی میں ایک لائیو سیشن کے دوران اپنی طلاق کے بارے میں واضح الفاظ میں بات کی، انہوں نے نمرہ خان کے بارے میں انتہائی غیر مہذب الفاظ بھی استعمال کیے۔ان سےصارفین کی جانب سے طلاق سے متعلق سوال کیا گیا، پوچھا گیاکہ کیا آپ دونوں طلاق یافتہ ہیں۔اس سوال پر لائیو سیشن کے دوران ہی وہ سیخ پا ہوجاتے ہیں اور تیز آواز میں کہتے ہیں کہ ’ہاں ہم طلاق یافتہ ہیں، ہم طلاق یافتہ ہیں ، میں نے اسے طلاق دی کیونکہ میں اس سے چھٹکارا پانا چاہتا تھا، وہ سر درد تھی، ایک انتہائی شدید سر درد۔‘

یاد رہے کہ حال ہی میں نمرہ خان نے طلاق سے متعلق ایک شو میں بات کرنے سے انکار کردیا تھا، لیکن بس یہ کہا تھا کہ والدین ان کیلئے اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 21 اپریل کو نمرہ خان نے راجا افتخار اعظم سے  خاموشی سے نکاح کرلیا تھا۔

بعد ازاں اداکارہ کی جانب سے شوہر کے ہمراہ کئی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی جاتی رہیں تاہم چند ماہ بعد انہوں نے ان تمام تصاویر کو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔سوشل میڈیا پر  نمرہ خان کی شوہر سے طلاق کی خبریں بھی زیرگردش رہ چکی ہیں تاہم انہوں نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

28 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کو کل…

31 mins ago

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔…

50 mins ago

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

54 mins ago

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

2 hours ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

2 hours ago