معاشی میدان سے ایک اور اچھی خبر، پاکستان اور فرانس کے درمیان بڑا معاہدہ طے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی عوام کیلئے معاشی میدان سے ایک اور اچھی خبر آگئی . پاکستان اور فرانس کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا .

تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے اچھی خبر، حکومت نے فرانس کے ساتھ قرض کی ادائیگی مؤخر کرنے کے معاہدے پردستخط کردیے . معاہدے کے تحت 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کر دی گئی . اس حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جولائی اور دسمبر 2021 میں واجب الادا قرضہ 6 سال کیلئے مؤخر کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں