عمران خان نے احتجاج کی قیادت کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دو جولائی کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں احتجاج کی قیادت کرونگا . پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 2 جولائی کو ہم امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے اور میں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کی قیادت کروں گا .

عمران خان نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، رجیم چینج امریکی سازش کے نتیجے میں امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی . سابق وزیراعظم نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت نے 1100 ارب کی کرپشن بچانے کے لیے انہوں نے خود کو این آراو ٹو دیا .

. .

متعلقہ خبریں