ایل این جی کی بولی کامیاب نہ ہونے کا معاملہ ،بجلی کا بحران جولائی اور اگست میں مزید شدت اختیار کرنے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایل این جی کی بولی کامیاب نہ ہونے کا معاملہ ،بجلی کا بحران جولائی اور اگست میں مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے . تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے توانائی کے بحران سے بچنے کے لئے جولائی کے لئے ایل این جی کے ٹینڈر کی بولی مانگی تھی .

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل این جی بہت مہنگی پائی گئی .

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق جولائی کے لیے مہنگی ایل این جی فراہمی کی بولی مسترد کر دی گئی . ذرائع کے مطابق 39.80ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پر ایل این جی کارگو نہ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا . ذرائع کے مطابق 30سے 31جولائی ایل این جی فراہمی کے لیی39.80ڈالر کی بولی موصول ہوئی تھی،دوبارہ ٹینڈرز طلب کرنے سے پہلے مارکیٹ کو مانیٹر کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں