کورونا نیب نے پھیلایا ہے ، اس الزام کے علاوہ ہم پر سب لگ چکے ہیں ، چیئرمین نیب تقریب کے دوران کھل کر بول پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ سوائے اس کے کہ کورونا نیب نے پھیلایا ہے ، باقی تمام الزامات ہم پر لگ چکے ہیں ،ہم اپنے قول و فعل کیلئے رب کے سامنے جواب دہ ہیں ۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ میں جانتا بھی نہیں کہ 90 فیصد کیسز کس کے خلاف ہیں ، نیب کسی کے خلاف بے بنیاد کیس نہیں بناتا، اگر آپ کے ساتھ نیب نے زیادتی کی ہے تو عدالت جائیں اور بتائیں کہ زیادتی ہوئی ہے ،دھمکی رشوت یا الزام کچھ بھی ہو نیب نے اپنا کام کرتے رہنا ہے ۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ جب نیب پلی بارگین کرتا ہے تو قانون کے مطابق کرتا ہے ،پلی بارگین کی حتمی منظوری عدالت دیتی ہے ،اگر کسی ریجن میں زبردستی پلی بار گن کرائی ہو تو سزا کیلئے تیار ہیں ،پلی بارگین کا نظریہ ہمارے قانون میں ہی نہیں ، دیگر ممالک میں بھی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام چیزیں ایک طرف مگر نیب لوگوں کی حق حلال کی کمائی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا، کرپشن کے خلاف کام کرتے ہیں تو تنقید کا سامنا ہوتا ہے ، تعمیری تنقید ہوگی تو نیب کو فائدہ ہوگا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago