دعازہرامبینہ اغوا کیس عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)عدالت نے دعا زہرامبینہ اغوا کے کیس میں تفتیشی افسر کو مزید تحقیقات کے بعد ضمنی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا . جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سی کلاس چالان پرتحریری فیصلہ جاری کردیا .

پولیس نے سی کلاس چالان کے ساتھ گواہوں،

ظہیرکے بیانات اوردعا کا ہائی کورٹ میں دیا گیا بیان پیش کیا . مدعی کے وکیل کے مطابق پولیس چالان عمر کے تعین کے رپورٹ پر مبنی ہے . عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ مدعی کے وکیل نے دعا کے عمرکے تعین کی میڈیکل رپورٹ کے خلاف سیکریٹری صحت کو درخواست دی ہے . مدعی کے وکیل نے دلائل دیے کہ نادرا ریکارڈ میں دعا کی عمر14 سال سے کم ہے، عمر کے تعین کی رپورٹ جھوٹی ہے . تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مقدمہ کی مزید تفتیش پرسرکاری وکیل کا کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا . یہ امراب بھی قابل تفتیش ہے کہ دعا کے گھر چھوڑتے وقت عمر کیا تھی . عدالت نے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا کہ اپنی مرضی سے گھرچھوڑنے کے لیے مناسب عمرہونا ضروری ہے . حقائق کو مدنظررکھتے ہوئے مدعی مقدمہ کی مزید تحقیقات کی استدعا منظورکی جاتی ہے . عدالت نے محکمہ صحت کو مدعی کی درخواست 7 روز میں نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگرمیڈیکل بورڈ بنایا جائے توعدالت کو بھی فیصلے سے آگاہ کیا جائے . عدالت نے تفتیشی افسرکو مزید تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ضمنی چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیا .

. .

متعلقہ خبریں