ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد کی نگرانی میں اپنی گگلی پر کام کر رہا ہوں : یاسر شاہ

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے تقریباً ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کامیاب واپسی کے بعد ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کا انکشاف کیا ہے۔ سری لنکا سیریز سے قبل تیاری کے کیمپ کے دوران پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ میری واپسی کے بعد مجھے بابر اعظم سے بات کرنے کا موقع ملا جس سے مجھے اعتماد ملتا ہے، اس نے مجھے ایک ہی لائن اور لینتھ پر باولنگ کرنے کو کہا ہے۔
بابر اعظم کو آسٹریلیا سیریز کے دوران پاکستان کپ میں شاندار کارکردگی کے باوجود فٹنس مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے یاسر شاہ کو نظر انداز کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بین الاقوامی میدان میں واپسی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یاسر نے کہا کہ انہوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کنڈیشنگ کیمپ میں اپنی فارم دوبارہ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔

وہ اس وقت اپنی گوگلی پر دو سابق سپنرز ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد کی نگرانی میں کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے این ایچ پی سی میں کنڈیشنگ کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں 61 کھلاڑیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ 27 کرکٹرز کے پہلے گروپ نے 15 سے 25 مئی تک شرکت کی جبکہ 34 کرکٹرز کے دوسرے گروپ نے 26 مئی سے 10 جون تک کیمپ میں شرکت کی۔
پاکستان کپ کے دوران اپنی حالیہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ میں نے ڈومیسٹک وائٹ بال کرکٹ میں پرفارمنس دی اور ہر فارمیٹ میں کھیلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ یاسر شاہ نے اپنی انجری کے بارے میں بھی بات کی جس نے انہیں گزشتہ سال قومی ٹیسٹ سیٹ اپ سے دور رکھا اور کہا کہ اسے ٹھیک ہونے میں تقریباً ایک سال لگا۔ یاسر شاہ پاکستان کے 16-2015ء کے دورہ سری لنکا کے دوران بہت متاثر کن باولر رہے تھے جہاں وہ تین میچوں میں 19.33 کی اوسط سے 24 وکٹیں لے کر سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

5 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

6 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

7 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

7 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

7 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

7 hours ago