ایک اور اتحادی جماعت نے شہباز حکومت کو خبردار کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) حکومتی اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی نے بھی شہباز حکومت کو خبردار کردیا۔اے این پی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی تو اے این پی کو تلک فیصلے لینے ہوں گے۔اے این پی نے سلیکٹڈ سے عوام کی جان چھڑانے کے لیے حکومت کا ساتھ دیا، موجودہ حکومت کو اب ذمہ داری لینی ہوگی۔
امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ درست معاشی پالیسیوں عوام کو ریلیف کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔اے این پی کسی ایسی حکومت کی حمایت نہیں کرے گی جو عوام کی خدمت نہ کر سکیں۔عوامی خدمت کیلئے اے این پی کسی وزارت اور عہدے کی محتاج نہیں۔ سخاکوٹ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ جانتے ہیں کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

عوام کی موجودہ مشکلات کی ذمہ دار تحریک انصاف کی نااہل اور نالائق حکومت ہے۔پچھلے چار سال میں تحریک انصاف نے 20 ہزارارب روپے کا بیرونی قرضہ لیاہے۔تحریک انصاف کی نااہلی کی وجہ سے چار سال میں بجلی کی مد میں ڈھائی ہزار ارب روپے جبکہ گیس کی مد میں 1400 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔ چار سالہ سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سیآج معیشت زوال پزیر جبکہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس یوکرائن تنازعے کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ پچھلی نااہل حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت خزانے میں وہ دم خم باقی نہیں کہ یہ بوجھ برداشت کرسکے۔موجودہ حالات میں حکومت کے پاس اپنے عوام پر خرچ کرنے کیلئے کچھ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت کو مزید عوام سے قربانی کی توقع رکھنا ترک کرنی ہوگی۔دونوں حکومتوں کو عوام کے مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔اگر حکومت واقعی عوامی مشکلات کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے لیکن پیسوں کی کمی ہے توقربانی کا آغاز پارلیمان سے کیا جائے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

8 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

17 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

45 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

54 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

1 hour ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago