شاہد آفریدی کا اوور سپیڈنگ کے باعث موٹر وے پر 1500 روپے کا چالان

 

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا موٹر وے پر چالان ہوگیا . شاہد آفریدی لاہور سے کراچی آ رہے تھے کہ مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر موٹر وے پولیس نے 1500 روپے کا جرمانہ کردیا .

سابق کپتان نے موٹر وے پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے . شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں لیں .
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے 1996ء سے 2018ء کے درمیان 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی . ٹیسٹ کرکٹ میں شاہد آفریدی نے 36.51 کی اوسط سے 1716 رنز بنائے . ان کی سب سے شاندار ٹیسٹ اننگز انڈیا کیخلاف تھی جس میں انھوں نے 128 گیندوں پر 156 رنز بنائے تھے . آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں سکور کیں، انہوں نے 48 وکٹیں بھی حاصل کیں .

398 ایک روزہ میچوں میں شاہد آفریدی نے 8064 رنز بنا رکھے ہیں، جن میں 6 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں . شاہد آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنلز میں 32 بار میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ چار مرتبہ سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا . ایک روزہ میچوں میں ان کی کل وکٹوں کی تعداد 395 ہے جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 12 رنز کے عوض 7 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی ہے . 2009ء سے 2014ء تک شاہد آفریدی کی کپتانی میں پاکستان کی ون ڈے ٹیم نے 38 میچ کھیلے جن میں سے 19 میں اسے کامیابی ہوئی جبکہ 18 میں شکست . ان کی کپتانی میں پاکستان نے ورلڈ کپ 2011ء کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں اسے انڈیا کی ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا .

. .

متعلقہ خبریں