پاکستان خطرے سے نکل چکا ہے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل خان نے کہا کہ پاکستان خطرے سے نکل چکا ہے، حکومت آئی تو پاکستان کو بڑے خسارے کے 4 بجٹ کا سامنا تھا ،ملکی معیشت، سلا متی اور خودمختاری کو اپنی سیاست پر ترجیح دیں گے، منگل کے روز کنونشن سینٹر اسلام آبادمیں ٹرن آراؤنڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کوئی بھی ملک اگر فیصلہ کرلے کہ اس نے مستحکم اور پائیدار ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہیں تو ہم بھی 10 سے 20 سال کے عرصے میں قوم کو غربت کے لیول سے نکال کر مڈل کلاس بنا سکتے ہیں، ان مشکلات حالات میں بھی وزیر اعظم نے غریب طبقے کے لیے سسا پیٹرول اور ڈیزل کے نام سے ایک اسکیم نکالی ہے جس کے تحت ہم نے 60 لاکھ خاندانوں کو یہ دعوت دی کہ وہ خود کو 786 پر رجسٹرڈ کرائیں جس میں 40 لاکھ لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور 10 لاکھ لوگوں کو رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے، اسکیم کے تحت آئندہ پورے سال تک 2 .

2 ہزار روپے دیے جائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی تو پاکستان کو بڑے خسارے کے 4 بجٹ کا سامنا تھا، اس سال بھی 5 ہزار ارب روپے کا بجٹ خسارہ تھا، گزشتہ 4 سال کیدوران 20 ہزار ارب قوم کو مقروض کردیا گیا،ہم نے ملک کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے مشکل فیصلے کئے، پی ٹی آئی حکومت نے 71 برسوں کے دوران لیے گئے قرضے کا 80 فیصد قرض حاصل کیا، اگر آپ نے دوسرے ممالک کے ساتھ پیکجز اور امداد لینی ہے تو پھر خودداری کی بات نہیں کریں، اگر قوم اپنی معیشت کے حجم کا 9 فیصد بھی ٹیکس نہیں دے رہی تو پھر خودداری کی بات نہیں کی جاسکتی، وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل کی سبسڈی پر 120 روپے کے خسارے کا سامنا تھا، یہ سبسڈی ملک کو دیوالیہ کردیتی، اس لیے ہم نے پیٹرول و ڈیزل مہنگا کیا، ہمیں قوم پر فخر ہے کہ اس نے صورتحال کو سمجھا ہے، غریب لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے، اس لی ہم امیر لوگوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لے کر آئے، ہم نے وزیراعظم، ان کے بیٹوں اور اپنی کمپنی سمیت امیر لوگوں پر ٹیکس لگایا، ہم نے 4 فیصد سے 10 فیصد تک سپر ٹیکس لگایا ہے، ہم دکانداروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں .


مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ ہم بلڈرز، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، کارڈیلرز، فرنیچر بنانے والوں سمیت سب کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، مشکلات نہیں کریں گے لیکن امیر پاکستانیوں کو ملک کی ترقی و خودداری میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، حالات مشکل ضرور ہیں مگر ملک اب ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، پاکستان خطرے سے نکل چکا ہے، ہم ریلیف دینے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں، ہم بیجوں، سولر پینلز پر سے ٹیکس ختم کیا، فارماسیکیوٹیکل صنعت کے معاملات کو حل کردیا ہے، ملک کی معیشت، سلامیتی اور خودمختاری کو اپنی سیاست پر ترجیح دیں د*گے، مشکل فیصلوں سے دریغ نہیں کریں گے اور ملک کو آگے لیکر جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں