پنجاب میں لگ رہا ہے کہ اب حمزہ شریف کی حکومت نہیں رہے گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں لگ رہا ہے کہ اب حمزہ شریف کی حکومت نہیں رہے گی سوا دومہینوں سے حمزہ کی غیرآئینی حکومت بیٹھی ہوئی ہے، اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے، شکر ہے عدالت نے الیکشن کمیشن کو ایکسپوز کردیا ، اپنی زندگی میں اتنا جانبدار الیکشن کمیشن نہیں دیکھا .
انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سازش کے تحت ایک حکومت آئی، جس کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے، حکومت میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں،یہ تجربہ لوگ سمجھے جاتے تھے انہوں نے مہنگائی اور معیشت کیلئے پلان لے کر آنا تھا، دونوں خاندان تین سال سے ملک پر حکومت کرتے رہے، ہمارے تین سال تنقید کہ مہنگائی بہت لوگ پس گئے ہیں، انہوں نے مہنگائی کنٹرول کرنے کی بجائے خود کو این آراو دے کر اپنے 11سو ارب کے کیسز معاف کروا لیے ہیں،میں لوگوں کو کہہ رہا تھا ان کا واحد مقصد حکومت میں آکر این آراو دینا تھا، لوگوں کو غصہ یہ ہے کہ آپ نے لوگوں کو کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے، مہنگائی مارچ کیئے، لیکن اب لوگ سڑکوں پر نکل رہے ہیں لوگ اب پوچھنا چاہتے ہیں کہ کون سی قیامت آگئی کہ دو ماہ میں سب کچھ آسمان پر چلا گیا، معیشت ، روپیہ اسٹاک مارکیٹ بھی نیچے آگئی، انڈسٹری گروتھ اور کنسٹرکشن سیکٹر کی وجہ سے 55لاکھ نوکریاں دیں، ٹیکسٹائل سیکٹر میں گروتھ ہوئی .

لیکن کیا ہوا؟ گروتھ مستحکم تھی، زراعت اور فصلوں میں گروتھ ہورہی تھی، لیکن کون سی قیامت آگئی کہ سب کچھ نیچے چلا گیا، بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے، قوم اگر باہر نکل مظاہرے کررہی ہے تو آپ ڈنڈا استعمال کرنے کی بجائے ان کی بات سنیں، کہاں گئی بجلی؟ ہمارے دور میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی، کراچی میں جس گرمی میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے؟ کیا وجہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے؟ایل این جی اور کوئلے پر پلانٹ لگائے، ساہیوال جیسی جگہ پر کوئلے پر پلانٹ بنایا، جس نے بھی ساہیوال پلانٹ لگایا اس کو جیل میں ڈالنا چاہیے، کراچی سے کوئلہ آتا ہے، نتیجہ یہ ہے پلانٹ چل نہیں رہے، سوال یہ ہے کہ بیرون ملک اور غداروں سے مل کر سازش کی، آج لوگ سوال پوچھ رہے ہیں، تو آپ کہتے ہیں عمران خان اور پی ٹی آئی نے کیا ہے، اگر ہم نے مہنگائی کی تھی پھر ہمیں حکومت میں رہنے دیتے،ہم آئی ایم ایف پروگرام کررہے تھے، ہمارے اوپر بھی پریشر تھا، کورونا بھی ہوا، انرجی کی قیمتیں اوپر گئیں، اس کے باوجود پاکستان سب سے زیادہ سستا ملک تھا، بجلی کنٹریکٹ انہوں نے سائن کیے تھے لیکن ہم نے پیٹ کاٹ کر پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت نہیں بڑھنے دی، سوا دومہینوں میں جتنی قیمتیں ہمارے ساڑھے تین سال میں نہیں بڑھیں، آٹا، گھی، ڈیزل پیٹرول اور بجلی کو دیکھ لیں، ابھی بجلی کے بل آنے ہیں .
انہوں نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، جمہوریت، آئین قانون احتجاج کا حق دیتا ہے، قیمتیں کم کرنے کی بجائے لوگوں پر دہشت پھیلا رہے ہیں، سازش کرکے ملک میں بحران پیدا کیا گیا ہے، کوئی مفت مدد نہیں کرتا قومی سلامتی کو داؤ پر لگائیں گے، جولائی میں مہنگائی میں مزید اضافہ جائے گا، جولائی میں ایل این جی آنی تھی اب نہیں آرہی، باہر سے فیول یا کوئلہ خرید لیں گے ان کے پاس وسائل نہیں ہیں، قوم کو کہتا ہوں کہ 2 جولائی ہفتہ کی شام کو اسلام آباد میں پرامن تاریخی احتجاج کریں گے، ملک بھر میں ملتان، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت شہر شہر پرامن احتجاج کریں گے .
ہم پرامن احتجاج کریں گے، توڑ پھوڑ سے اپنے ہی ملک کا نقصان ہوتا ہے، ڈنڈے اور آنسو گیس کی شیلنگ سے جمہوریت نہیں چلتی، جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے، اس حکومت نے سازش کرکے پہلے سیاسی بحران پیدا کیا، پھر معاشی بحران آیا، ہماری پوری پلاننگ تھی، ہم نے ہندوستان کی طرح روس سے تیل خریدنا تھا، میں نے شوکت ترین کو کہا نیوٹرل کو بتاؤ نیوٹرل رہنا اچھی بات ہے، لیکن سیاسی عدم استحکام کی ملک قیمت ادا کرے گا، مجھے پتا تھا ملک نہیں سنبھالا جانا، کیونکہ شہبازشریف کی ساری ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے، ہم بحران سے نکل رہے تھے، ان کی ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت نہیں تھی، 11سو ارب معاف کرایا، اگر اس میں 500ارب کی سبسڈی دے دیں، تو بحران کو روک سکتے ہیں .
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ احسن اقبال نے معیشت کو ٹھیک کرنے کا ڈرامہ شروع کیا ہے، تو میں بتا دوں معیشت کو ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے، زرداری اور شریف خاندان کا باہر اربوں ڈالر میں آدھا واپس لے آئیں تو بحران سے نکل سکتے ہیں جبکہ قوم کے پاس بحران سے نکلنے کا راستہ صاف اور شفاف الیکشن ہے، پنجاب کے اندر سوا دومہینوں سے حمزہ شہباز کی غیرآئینی غیرقانونی حکومت بیٹھی ہوئی ہے، اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے، شکر عدالتوں نے پہلے الیکشن کمیشن کو ایکسپوز کردیا ہے، میں نے اپنی زندگی میں اتنا جانبدار الیکشن کمیشن نہیں دیکھا .
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لگ رہا ہے کہ حمزہ شریف کی حکومت نہیں رہے گی،پولیس اور بیوروکریسی کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ جو حرکتیں کررہے ہیں، شریف مافیا کے حکم پر جو 25 مئی کو ظلم کیا اور ضمنی انتخابات میں جودھاندلی کی تیاری ہورہی ہے، ان لوگوں نے حکومت میں نہیں رہنا، لیکن آپ تنخواہ دار ہیں،آپ کیلئے مشکلات ہوں گی،ہر تنخواہ دار اپنی فیملی بیوی بچوں کا سوچتا ہے، اگر آپ نے غیرقانونی کام کیے تو سب کا ریکارڈ ہے، پولیس والوں کی شکلیں ویڈیو پر آچکی ہیں، ملک بڑی تیزی سے نیچے جا رہا ہے، اگر پاکستانیوں کو نظر نہیں آرہا اور ابھی تک پتا نہیں تو پتا چل جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں