اسلم بھوتانی کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ، کھری کھری سناتے ہوئے شکایات کے انبار بھی لگا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم سے بی اے پی رہنما اور اسلم بھوتانی نے ملاقات کی اور شہباز شریف کو کھری کھری سناتے ہوئے شکایات کے انبار بھی لگا دیے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم سے بی اے پی رہنما اور اسلم بھوتانی کی ملاقات کا احوال نجی ٹی وی نے حاصل کرلیا، ملاقات کے دوران باپ اور آزاد اراکین نے شہباز شریف سے شکایات کے انبار لگا دیے

اور انہیں کھری کھری سنا دیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے شہباز شریف سے شکوہ کیا کہ آپ ملنا گوارا نہیں کرتے اس لیے اسمبلی میں بات کرنا پڑی، ہمیں آپ سے عزت کے علاوہ کچھ نہیں چاہیے، آصف زرداری کی محبت میں آپکے ساتھ آئے مگر یہ محبت مہنگی پڑ رہی ہے، ہم اپنی ذات کے لیے کچھ نہیں بلکہ حلقے کے لیے فنڈز مانگتے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اسلم بھوتانی سے کہا کہ آپ کی محبت قائم رہنی چاہیے، تاخیر سے ملنے پر معافی چاہتا ہوں، وزیراعظم نے سیاسی ملاقاتوں کیلئے سیاسی امور کے ڈائریکٹر کی ذمے داری لگا دی۔دوسری جانب اسی ملاقات میں بی اے پی کے رہنما خالد مگسی نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو کھری کھری سنا دیں۔ذرائع نے بتایا کہ باپ رہنما خالد مگسی نے کہا کہ غیر مشروط آپ کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں اہم فیصلوں کو پتہ نہیں ہوتا، مشاورتی عمل سے باہر رکھا جاتا ہے، انہوں ںے متنبہ کیا کہ ہمیں نظر انداز نہ کریں اور مشاورتی عمل سے باہر نہ رکھیں ورنہ یہ آپ کیلیے نقصان دہ ہوگا بی اے پی اپنے حقوق پر سودے بازی نہیں کریگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتحادیوں کے کسی گلے شکوے کا کھل کر جواب نہ دے سکے اور خالد مگسی سے کہا کہ آئندہ مجھے براہ راست کال یا میسج کریں شکایت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ مذکورہ دونوں اتحادی رہنما نظر انداز کیے جانے پر قومی اسمبلی میں بھی خاصے برہم ہوگئے تھے۔خالد مگسی نے کہا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے رویے بدل لیں اور ہماری شکایت کا ازالہ کیا جائے جب کہ اسلم بھوتانی نے وزرا کے رویے پر کہا تھا کہ 2 ووٹوں پر کھڑی حکومت کی گردن میں سریا آگیا ہے اگر 10 ووٹوں کی اکثریت ہوتی تو پتہ نہیں یہ کیا کرتے، موجودہ حکومت سےکوئی اتحادی خوش نہیں، پی ٹی آئی نے ہمیں اربوں روپے کے فنڈز دیئے، ان سے پی ٹی آئی بہتر تھی۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

7 mins ago

سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری…

10 mins ago

گندم سکینڈل پرلیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ میں تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان گندم…

12 mins ago

عدت میں نکاح کا کیس، بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ) دوران عدت نکاح کے کیس میں بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے…

17 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

3 hours ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

3 hours ago