غلطی سے اکاؤنٹ میں 24 برس کی تنخواہ منتقل ہونے پر ملازم استعفیٰ دیکر غائب ہو گیا

سنتیاگو (قدرت روزنامہ) کمپنی ملازم کے اکائونٹ میں غلطی سے 24 سال کی تنخواہ یکمشت ٹرانسفر ہو گئی، ملازم بھاری رقم لے کر غائب ہوگیا .

تفصیل کے مطابق یہ حیران کن واقعہ براعظم امریکا کے جنوبی ملک چلی میں پیش ا?یا جہاں ملازم کروڑوں روپے تنخواہ وصول ہونے پر پہلے

تو حیران ہوا پھر استعفیٰ دیکر فرار ہوگیا .

کولڈ کٹس بنانے والی چلی کی سب سے بڑی کمپنی کنسورشیو انڈسٹریل ڈی الیمینٹوز (سی ا?ئی اے ایل) کی

جانب سے گزشتہ ماہ غلطی سے ملازم کے اکاؤنٹ میں ایک ماہ کے بجائے 286 ماہ(24برس) کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز منتقل ہوئی

( تقریباً 3 کروڑ 70 لاکھ 41 ہزارپاکستانی روپے) کمپنی کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ملازم سے اضافی تنخواہ واپس کرنے کیلیے استفسار کیا گیا

جس پر اس نے تنخواہ واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن استعفیٰ دیکر کر فرار ہوگیا، جس کے بعد سنگین غلطی کا مرتکب یومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کا

ڈپٹی مینجر شدید کشمکش میں مبتلا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے اپنی رقم واپس لینے کیلئے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں