5 روز بادل خوب برسیں گے، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) 5 روز بادل خوب برسیں گے، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا گیا . تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں 30 جون سے 4 جولائی تک پھر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی .

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 جون سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، رواں ہفتے کے آخر میں یہ ہوائیں شدت اختیار کر کے ملک کے جنوبی حصے میں پھیل سکتی ہیں .
30 جون سے 4 جولائی تک اسلام آباد، کشمیر اور دیگر بالائی علاقوں میں جبکہ یکم جولائی سے 4 جولائی تک کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے ڑوب، زیارت، خضدار، لسبیلہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے .

اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی میں موسلادھار بادش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے .

جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے . بارش کے باعث کشمیر، خضدار، لسبیلہ میں ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے جبکہ کشمیر، گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے . محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا پانی چاول کی کاشت کے لیے مفید ہوگا . اس کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کردی .

. .
Ad
متعلقہ خبریں