چیئرمین نیب کی تعیناتی وزیراعظم نے ناموں کا نیا پینل مانگ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لئے ناموں کا نیا پینل مانگ لیا ہے ۔ وزیراعظم نے اپنے سیکرٹری توقیر شاہ کو اس عہدے کیلئے غیر جانبدار افراد کے نام دینے کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان چیئرمین نیب کے معاملے پر صرف ایک ملاقات ہوسکی ہے،اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نیب کیلئے کوئی نام نہیں دیا گیا ،نئے نام آنے کے بعد وزیراعظم اتحادیوں سے مشاورت کرینگے جس کے بعد اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی جائے گی ، حکومت نے فی الحال ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو بطور قائم مقام چیئرمین کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) احمد لاشاری اور جسٹس (ر) غلام اعظم قمبرانی کے نام تجویز کر دیئے ہیں۔

Recent Posts

آڈیو لیکس کیس؛ آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں آئی بی کی بینچ پر اعتراض…

2 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی…

7 mins ago

انوشکاشرما کی سالگرہ پر ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ وائرل ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کی…

14 mins ago

سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اسٹیشنز کی زمین پر دکانوں اور دیگر کاروبار کے خلاف…

15 mins ago

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔…

19 mins ago

انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں حالیہ انتخابات کے پیش نظر ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت…

23 mins ago