مجھ پر ایک ہی کیس ہے جو عمران نیازی کی حکومت نے بنایا تھا جس کی کوئی بنیاد نہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگلے ماہ جولائی میں وطن واپسی کی تیاری کر رہا ہوں . انہوں نے کہا کہ واپسی پر سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا .

مجھ پر ایک ہی کیس ہے جو عمران نیازی کی حکومت نے بنایا تھا جس کی کوئی بنیاد نہیں . اسحاق ڈار نے کہا کہ اگلے ماہ پاکستان واپسی کا ارادہ تقریبا کنفرم ہے .
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی صحت کو درپیش چند مسائل کا علاج اگلے دس سے بارہ روز میں مکمل ہونے کی توقع ہے کیونکہ ان کے ڈاکٹرز اگلے چند روز میں ان کے علاج کے مکمل ہونے کے بارے میں پرامید ہیں ہے . اسی حوالے سےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتا کہ اسحاق ڈار وطن واپس آرہے ہیں، اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق پارٹی سطح کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان اسحاق ڈار کا ملک ہے، وطن واپسی ان کا حق ہے، اسحاق ڈار جب بھی واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا، عدالتی معاملات سے اسحاق ڈار خود آکر نمٹ لیں گے .

وزارت خزانہ کا فیصلہ وزیراعظم کا اختیار ہے جب بھی وہ فیصلہ کریں . آئین کی رو سے پر وزیروزیراعظم کی خوشی تک ہی نوکری کرتا ہے . دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے سابق وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈار کو جلد پاکستان بھجوانے کی درخواست پر پارٹی قائد نوازشریف نے انہیں ملک واپس بھجوانے کی منظوری دے دی ہے . بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار وطن واپسی پربطور سینیٹر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے .
جبکہ مقدمات کا بھی سامنا کریں گے، مقدمات کے فیصلوں کو مدنظر رکھ کر وزارت خزانہ کے امور سنبھالیں گے . لیکن اس دوران اسحاق ڈار حکومتی ٹیم کی وزارت خزانہ اور معاشی امور میں رہنمائی کریں گے، اسحاق ڈار کی حفاظتی ضمانت کیلئے وکلا جلد درخواست دائر کریں گے . یاد رہےکہ سابق وزیرخزانہ نومبر2017 میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف مختلف مقدمات ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اثاثہ جات کی 22 سالہ تفصیلات جمع نہیں کرائیں، اثاثہ جات کا32 سال کا ریکارڈ پہلے ہی جمع کرا رکھا ہے .

. .

متعلقہ خبریں