عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی بنیاد پر نااہلی کا ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی بنیاد پر نااہلی کا ریفرنس دائر کیے جانے کا امکان ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت قانون میں ریفرنس کی تیاری جاری ہے .

نااہلی کا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا جائے گا . عمران خان پر توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کو چھپانے کا الزام لگایا جائے گا .
ن لیگ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے توشہ خانے سے تحائف لے کر ان کو بیچا . نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے بھی عمران خان پر سخت تنقید کی تھی . مریم نواز کی عمران خان پر کی جانے والی تنقید پر فواد چوہدری کی جانب سے ردعمل دیا گیا . سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور فیملی نے توشہ خانے سے گاڑیوں سے لیکر بیگز تک خریدے اور ایسے معصوم بنی ہوئیں ہیں جیسے کسی کو پتہ ہی نہیں .

عمران خان پر چار سال کی حکومت کے بعد الزام یہ ہے کہ گھڑی لی وہ بھی پیسے دے کر، آپ پورا ملک کھا گئے اور ڈکار بھی نہیں مارا، کیا باتیں کرتی ہیں ماشااللّہ . اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کے سنُ لو، بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنی انشاءاللّہ! ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا نا، تمھارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے .
قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان پر الزامات لگانے والی ن لیگ نے توشہ خانہ کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا تھا . سلیمان نیازی ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیبنٹ ڈویژن کو توشہ خانے کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے خط لکھا ہے تاہم کیبنٹ ڈویژن نے معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں