والدین ضد چھوڑ دیں، مجھے اور میرے شوہر کو قبول کرلیں

لاہور(قدرت روزنامہ) دعا زہرا نے والدین سے ایک اور اپیل کر دی، کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کا کہنا ہے کہ انہیں یوٹیوبرز کی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ دعا زہرا کا حال ہی میں انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اسے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ساری جھوٹی باتیں کہنا بند کریں۔
مجھے آپ کی ہمدردیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے، مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ آپ کو مجھ سے کتنی ہمدردی ہے۔۔ دعا زہرا نے کہا کہ میرے شوہر کی عزت کریں، مجھ سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلانا بند کریں۔والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے دعا نے کہا کہ ضد چھوڑ دیں مجھے اور میرے شوہر کو قبول کرلیں۔انہوں نے کہا کہ میں اغوا نہیں ہوئی ہو اور یہ بات میرے والدین کو پہلے دن سے معلوم ہے۔

دوسری جانب دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا اور کہا موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں، شبہ ہے کہ تفتیشی افسر عمر کے تعین کے لئے دعا زہرا کو پیش نہ کرے۔تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس میں والد مہدی کاظمی نے کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔
مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں درخواست دائر کی ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ تفتیشی افسر کا رویہ جانبدارانہ نظر آتا ہے، مدعی مقدمہ مہدی کاظمی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ اہل خانہ کو شبہ ہے کہ تفتیشی افسر عمر کے تعین کے چیک اپ کے لئے دعا زہرا کو پیش نہ کرے،عدالت تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے اور کسی قابل افسر کو مقرر کرنے کے احکامات جاری کرے۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ججز کی تقرری میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ادارہ جوڈیشل کمیشن…

8 mins ago

حکومت نے بُلند شرح سود پر 57 کھرب ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل)…

23 mins ago

متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے کے انتقال پر شہباز شریف کی اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے اور شاہی خاندان کے ایک اہم…

39 mins ago

فرعون کے مقبروں کے پاس بھارتی جوڑے کی نازیبا حرکت، انٹرنیٹ صارفین آگ بگولا ہوگئے

قاہرہ(قدرت روزنامہ)شادی کے موقع پر ہرکوئی اس دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت…

51 mins ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست میں انٹری دے دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے بھارتی…

1 hour ago

سابق خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھی استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے…

1 hour ago