پی ٹی آئی کا 2 جولائی کو جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے 2 جولائی کو جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا . پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کو 27 جون 2022 کو باضابطہ طور پر درخواست جمع کروائی تھی .

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے درخواست پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی . ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں علی نوازاعوان اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے .
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں حکومت مخالف احتجاجی جلسے کا اعلان کرتے ہوئے تمام بڑے شہروں کے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں ہفتے کی رات کو جلسوں کا اہتمام کریں . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے سے خطاب کروں گا جہاں راولپنڈی اور اسلام آباد سے لوگ جمع ہوں گے جبکہ آپ اپنے اپنے شہروں میں ہونے والے جلسوں میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے .

گذشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کا واحد طریقہ زرداری ،شریف اپنا آدھا پیساواپس لے آئیں،قوم سے اپیل ہے کہ 2جولائی کی شام کو شہر شہر پرامن احتجاج کیلئے باہر نکلیں، مہنگائی کے خلاف پرامن احتجاج کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے، قوم کے پاس بحران سے نکلنے کا راستہ صاف اور شفاف الیکشن ہے . انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سازش کے تحت ایک حکومت آئی، جس کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے، حکومت میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں،یہ تجربہ لوگ سمجھے جاتے تھے انہوں نے مہنگائی اور معیشت کیلئے پلان لے کر آنا تھا، دونوں خاندان تین سال سے ملک پر حکومت کرتے رہے، ہمارے تین سال تنقید کہ مہنگائی بہت لوگ پس گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں