این اے 245 کا ضمنی انتخاب،ایم کیو ایم پاکستان کی فاروق ستار کو پتنگ کے نشان پر حصہ لینے کی پیشکش

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم پاکستان نے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں فاروق ستار کو پتنگ کے نشان پر حصہ لینے کی پیشکش کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور فاروق ستار کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ فاروق ستار ضمنی انتخاب آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑنے کے خواہشمند ہے جبکہ ایم کیوایم فاروق ستار کو پتنگ پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے پر زور دے رہی ہے۔
فاروق ستار نے ایم کیو ایم سے انہیں آزاد امیدوار کے طور پر سپورٹ کا مطالبہ کیا اور وہ ایم کیو ایم کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ بحالی تحریک کے سربراہ فاروق ستار کا بھی عامر لیاقت کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ، سابق وفاقی وزیر نے این اے 245 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ۔

ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی سابق ایم این اے ڈاکٹر نگہت شکیل نے جمع کرائے ، جن کے تجویز کنندہ عبدالطیف اور تائید کنندہ عمرفاروق ہیں ، اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بھی 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہین ، ایم کیوایم امیدواروں میں ڈاکٹر شہاب امام ، افشاں قمبر اور کرن مسعود شامل ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، فارم جمع کرانے والوں میں محمد دانش خان ، فرخ نیاز تنولی اور قمر احمد خان شامل ہیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے پارٹی ٹکٹ اسد عثمانی کو دیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ ڈاکٹرفاروق ستار نے 2018ء کے عام انتخابات میں اسی حلقے سے ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا تھا لیکن اس وقت انہیں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ہاتھوں تقریباً 20 ہزار ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

3 mins ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

5 mins ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

7 mins ago

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

1 hour ago

جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے…

1 hour ago

آئینی ترامیم و ججز تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کی وزیراعظم پر تنقید

کہوٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے…

1 hour ago