تحریک انصاف کے رہنماء ملک شہزاد اعوان کیخلاف تھانہ ٹیپوسلطان میں مقدمہ درج

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک شہزاد اعوان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ ٹیپوسلطان تھانے میں درج کیا گیا، مدعی مقدمہ نے مئوقف اپنایا کہ ملک شہزاد اعوان تقریباً 80 لوگوں کے ساتھ گھر میں گھسے، مسلح ملزمان نے جان سے مارنے کی کوشش کی، فوری مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔ ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک شہزاد اعوان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ مدعی کی جانب سے ٹیپو سلطان تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ نے مئوقف اپنایا کہ ملک شہزاد اعوان70 سے 80 لوگوں کے ساتھ گھر میں گھسے۔ میرے گھر پر حملہ کیا گیا، گیٹ توڑ دیا اور ہجوم گھر کے اندر داخل ہوگیا۔ مزید کہا گیا کہ شہزاد اعوان کی جانب سے میری املاک اور دیگراشیاء کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، مسلح ملزمان نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی۔

مدعی نے استدعا کی کہ ملک شہزاد اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

اس سے قبل 22 مارچ کو کراچی کی مقامی عدالت نے شہری کے گھر میں داخل ہوکر خواتین سے بدتمیزی اور تشدد سے متعلق پی ٹی آئی رہنما شہزاد اعوان اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزمان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں شہری کے گھر میں داخل ہوکر خواتین سے بدتمیزی اور تشدد سے متعلق پی ٹی آئی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی شہزاد اعوان اور دیگر کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی شہزاد اعوان اور دیگر پیش ہوئے۔ سماعت کے دروان شریک ملزم قیصر پیش نہیں ہوئے۔ ملزم کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی۔ مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ کبھی ایک ملزم پیش نہیں ہوتا کبھی دوسرا۔ ملزمان کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ دو ماہ سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود مقدمے کی سماعت آگے نہیں بڑھ سکیں ہیں۔
عدالت نے ملزم کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 اپریل تک کے لئیے ملتوی کردی تھی۔ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔ مدعی کے مطابق دو جولائی 2019 کو ملک شہزاد اعوان اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر میں داخل ہوا۔ ملزمان نے میری اہلیہ اور بہو سے بد تمیزی کی۔ ملزم ملک شہزاد اعوان نے میرے بیٹے کو کلاشنکوف کے بٹ مارے۔ ملزم ملک شہزاد اعوان پر مدعی مقدمہ پر پولیس شکایت واپس لینے کے لئے دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

5 mins ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

6 mins ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

9 mins ago

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

1 hour ago

جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے…

1 hour ago

آئینی ترامیم و ججز تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کی وزیراعظم پر تنقید

کہوٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے…

2 hours ago