’پنجاب حکومت کے ختم ہونے کے دن آگئے‘ الیکشن تک بات گئی تو بھی حمزہ شہباز کی حکومت نہیں رہے گی۔ پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کی گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ختم ہونے کے دن آگئے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور دوسرے اداروں کی کوشش ہے کہ پنجاب میں غیر آئینی حکومت کو بچایا جائے لیکن پنجاب میں غیر آئینی حکومت ختم ہونے کے دن آ گئے ہیں اور اگر الیکشن تک بات گئی تو بھی حمزہ کی حکومت نہیں رہے گی۔
ادھر لاہور ہائی کورٹ میں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا موقف آگیا ، انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں دوبارہ انتخاب ہوا تب بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے ، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حکومتی اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج بلا لیا ہے ، اجلاس میں حکومتی پارٹی، پیپلزپارٹی اور آزاد ارکان شرکت کریں گے، اہم بیٹھک میں موجودہ سیاسی صورتحال اور نمبر گیم پر مشاورت کی جائے گی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور حلف سے متعلق سماعت کے حوالے سے حمزہ شہباز کی صدارت میں ن لیگ پنجاب اور لیگی صوبائی وزرا کا غیر رسمی اجلاس ہوا ، جس میں عدالت کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اجلاس کے دوران آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت کی اور پنجاب اسمبلی میں تازہ نمبر گیم پر غور ہوا ، اجلاس میں آئینی ماہرین نے حمزہ شہباز کو قائد ایوان کے دوبارہ انتخاب سے متعلق بریفنگ دی اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگر مخصوص نشستوں پر نئے اراکین کو ووٹنگ میں شامل نہ کیا جائے تو اس وقت ایوان میں موجودہ حکومتی اتحاد کو 9 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے جب کہ پی ٹی آئی اراکین کے مخصوص نشستوں پر انتخاب ، نوٹیفکیشن اور انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت ملنے کے باوجود حکومتی اتحاد کو کم از کم 4 اراکین کی اکثریت حاصل ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ آئینی ماہرین کی رائے کی روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب نے حکومتی اتحاد کے اراکین کو فوری لاہور پہنچنے اور اگلا حکم ملنے تک صوبائی دارالحکومت ہی میں رہنے کی ہدایت کی ہے ، ضمنی انتخابات والے حلقوں میں انتخابی مہم کے لیے جانے والے اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی واپس لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ، اس کے علاوہ اجلاس میں حکومتی اتحاد کے اراکین کو ایک بار پھر ایک ہی ہوٹل میں اکٹھے رکھنے سے متعلق بھی غور کیا گیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

23 mins ago

جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے…

33 mins ago

آئینی ترامیم و ججز تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کی وزیراعظم پر تنقید

کہوٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے…

44 mins ago

سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،حافظ نعیم الرحمان

کندھ کوٹ (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی…

57 mins ago

کوئٹہ میں سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس…

1 hour ago

راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا,سلام قبول کریں،علی امین گنڈاپور

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے…

1 hour ago