متحدہ عرب امارات میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات اور عمان میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ذوالحجہ کا چاند نظر آ جانے کے بعد 3 خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور عمان میں عید الاضحٰی 9 جولائی کو ہو گی۔
سعودی عرب دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال کے ماہ ذوالحجہ کا چاند سب سے پہلے نظر آیا۔ حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا۔

بتایا گیا کہ سعودی عرب میں وقوف عرفہ 8 جولائی بروز جمعہ جبکہ عید الاضحٰی 9 جولائی بروز ہفتہ کو ہو گی۔

مملکت میں ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا سرکاری اعلان سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔

دوسری جانب ملائیشیا رواں سال سب سے پہلے عید الاضحٰی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرنے والا ملک بن گیا، ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی دارالاسلام، جاپان اور ہانگ کانگ میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحجہ یکم جولائی جبکہ عید قربان 10 جولائی کو ہو گی۔ جبکہ پاکستان میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، یہاں بھی عید الاضحٰی 10 جولائی بروز اتوار کو ہو گی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں عید الاضحٰی کی آمد کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ماہرین فلکیات پہلے ہی عید الضحٰی کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے پیشن گوئی کر چکے۔ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تاریخ کے حوالے سے پیشن گوئی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں یومِ عرفہ 8 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 9 جولائی بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ابراہیم الجروان نے حالیہ کچھ برسوں کے دوران عید اور رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے اپنی درست پیشن گوئیوں سے خاصی شہرت حاصل کی ہے۔ ابراہیم الجروان نے گزشتہ سال ہی رواں سال کے رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشن گوئیکی تھی۔ یہاں واضح رہے کہ خلیجی ممالک خاص کر متحدہ عرب امارات میں ہجری مہینوں کے چاند کی رویت کے حوالے سے اب ٹیکنالوجی کی ہر ممکن مدد لی جاتی ہے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی متحدہ عرب امارات میں عیدین، حج اور رمضان المبارک کی تاریخیں پہلے سے ہی بتا دی جاتی ہیں۔

Recent Posts

مناہل ملک فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارت میں مقبول ہو گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی…

1 min ago

نیشنل پارٹی پر تنقید برائے تعمیر کی تھی مگر سوالوں کا جواب دینے کی بجائے وہ ذاتیات پر اتر آئے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے بیان کے رد عمل میں…

4 mins ago

سیف اللہ رودینی کو لاپتہ ہوئے 11 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی، بی وی جے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…

17 mins ago

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

31 mins ago

پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب، سیکیورٹی کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…

37 mins ago

بلوچستان کے وسائل سیکیورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہےہیں، مولاناہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…

45 mins ago