30 لاکھ دکانوں کو ٹیکس نیٹ سسٹم میں لا آرہے ہیں، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 30 لاکھ دکانوں کو ٹیکس نیٹ سسٹم میں لا آرہے ہیں، دکانوں پرانکم اورسیلزٹیکس فکس کرکے 40 ارب روپے ٹیکس لیں گے، ملک کے ریونیو میں 33 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوف تھا کہ ہمارا ملک ڈیفالٹ نہ کر جائے، میرا پہلا کام اس ملک کو ڈیفالٹ میں جانے سے بچانا تھا، دو ڈھائی مہینے پہلے ہم جس سمت میں ہم جارہے تھے ہم ڈیفالٹ کرنے لگے تھے، آج ہم ڈیفالٹ سے بچ چکے ہیں اور بہتری کی طرف جا رہے ہیں، لوگوں نے میرے اوپر میمز بنائے، پچھلے سال وفاقی حکومت کا خرچہ 530 ارب روپے تھا، اس سال وفاقی حکومت کا خرچہ 556 روپے ہے، مجھے انہوں نے 6 مہینے بے گناہ بند رکھا ہے، ہم نے پہلی بار امیر ترین لوگوں پر10فیصد ٹیکس بڑھایا، میں نے اپنے کاروبا ر پر بھی ٹیکس لگایا، میں نے اپنے وزیراعظم کے بچوں کی فیکٹریوں پر ٹیکس لگایا، ایگری کلچر انکم پر ٹیکس لگانے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس نہیں ہے۔

ایگری کلچر انکم پر ٹیکس لگانے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 50 ہزار روپے سے کم آمدن والوں پر ٹیکس ختم کرنے کی کوشش کروں گا، ملک کے 30 فیصد ریونیو میں اضافہ کیا جارہا ہے، فکس ٹیکس چھوٹی دکانوں کیلئے ہے، ہم دکانداروں کیلئے انکم اور سیلزٹیکس دونوں فکس کر رہے ہیں، دکانداروں سے 40 ارب روپے ٹیکس لیں گے، 30 لاکھ دکانوں کو اس سسٹم میں لے کے آرہے ہیں، ملک کے ریونیو میں 33 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، پیٹرول کی قیمت آج نہیں بڑھے گی، آئی ایم ایف نے شرح سود میں اضافہ کا نہیں کہا، 21 بلین ڈالرز ہم نے واپس کرنے ہیں، اس میں کچھ پراجیکٹ لون اور کچھ پالیسی لون شامل ہے، ہم کبھی یہ نہیں بولیں گے کہ ہم مہنگائی کے ذمہ دار نہیں ہیں، 2،3 مہینے مشکل ہوں گے، مہنگائی کم نہیں ہوگی۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

1 hour ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

1 hour ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago