10دن کے اندر اندر مرکزی حکومت بھی ختم ہو جائے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں PTIکی حکومت گرانے والے ہیں ، 10دن کے اندر اندر مرکزی حکومت بھی ختم ہو جائے گی ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ن لیگ سے نام لیے جانے کی خبر ۔۔۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت گرانے کے لیے بالکل تیار ہیں۔پیپلز پارٹی کے پاس نمبر پورے ہیں تو دکھائے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام
میں گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت گرا دی تو مرکزی حکومت بھی دس دن کے اندر اندر گر جائے گی،انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے طاقت ور حلقوں کا کم ازکم نیوٹرل ہونا بھی بہت ضروری ہے۔راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کا مقصد اپنے لیے ریلیف حاصل کرنا تھا۔حکومت گرانا نہیں۔قبل ازیں بتایا گیا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں اور پیپلزپارٹی حکومت کیخلاف ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں، جس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے کہ چئیرمن بلاول بھٹو زرداری وفاق اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے خواہاں ہیں، بلاول نے وفاق اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدوں کی پیشکش کی ہے۔پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں۔ اگر مسلم لیگ ن عدم اعتماد لانے کیلئے حامی بھرے تو ساتھ دیں، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ن لیگ کا امیدوار قبول کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو یقین دہانی کرائی کہ مرکز اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اور اتحادی جماعتیں بھی ان ہاؤس تبدیلی کیلئے تیار ہیں۔ مسلم لیگ ن حامی بھرتی ہے تو حکومت اور اتحادیوں کے25 سے زائد ارکان قومی اسمبلی اور31 ارکان پنجاب اسمبلی ساتھ دیں گے۔ دوسری جانب قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پارٹی صدر شہبازشریف کو پارٹی رہنماؤں کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے پارٹی صدر شہباز شریف نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، شہباز شریف نے کل ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس سے متعلق مشاورت کی۔ دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک تیز کرنے اور پی ڈی ایم کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

4 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

4 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

4 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

5 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

6 hours ago