جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان آؤں گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان آؤں گا، وطن واپسی سے قبل وکلاء حفاظتی ضمانت کرائیں گے، وزیرخزانہ بننے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان واپسی کا فیصلہ نوازشریف کے کہنے پر کیا، وطن واپسی پر شہبازشریف کی رضا مندی بھی شامل ہے، جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان آؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا، وطن واپسی سے قبل وکلا میری حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کریں گے، وزیرخزانہ بننے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ پاکستان واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہوں، ڈاکٹرز چند روز میں علاج کے مکمل ہونے کے بارے میں پُرامید ہیں، پاکستان واپسی پر بطور سینیٹر حلف اٹھاؤں گا، وزیرخزانہ کا قلمدان سنبھالنے کا فیصلہ قیادت کا ہوگا۔
انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ مجھ پر ایک ہی کیس ہے جو عمران خان کی جانب سے کیا گیا، عمران نیازی کی جانب سے سیاسی بنیاد پر دائر کیا جانے والا مقدمہ جعلی ہے، ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں کبھی تاخیر نہیں کرتا۔ یاد رہے دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے سابق وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈار کو جلد پاکستان بھجوانے کی درخواست پر پارٹی قائد نوازشریف نے انہیں ملک واپس بھجوانے کی منظوری دے دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار وطن واپسی پربطور سینیٹر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ جبکہ مقدمات کا بھی سامنا کریں گے، مقدمات کے فیصلوں کو مدنظر رکھ کر وزارت خزانہ کے امور سنبھالیں گے۔ لیکن اس دوران اسحاق ڈار حکومتی ٹیم کی وزارت خزانہ اور معاشی امور میں رہنمائی کریں گے، اسحاق ڈار کی حفاظتی ضمانت کیلئے وکلا جلد درخواست دائر کریں گے۔ یاد رہےکہ سابق وزیرخزانہ نومبر2017 میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف مختلف مقدمات ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اثاثہ جات کی 22 سالہ تفصیلات جمع نہیں کرائیں، اثاثہ جات کا32 سال کا ریکارڈ پہلے ہی جمع کرا رکھا ہے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

1 hour ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

1 hour ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

1 hour ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago