حکومت 300 یونٹ تک بجلی مفت کر دے، تحریک انصاف کے منحرف رکن کا مطالبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف احمد حسین ڈیہڑ نے کہاہے کہ حکومت 300 یونٹ تک بجلی مفت کر دے .

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو پٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے اس کی مخالفت کرتا ہوں،

معیشت ڈوبنے کی طرف جارہی ہے .

انہوں نے کہاکہ تمام قومی قیادت سے اپیل کرتا ہوں کہ مل کر بیٹھ جائیں . انہوں نے کہاکہ

ایسی معاشی پالیسی بنائی جس سے قوم کو فائدہ ہو،حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کریں .

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے دو سے تین سال کے لیے قرضہ جات کی اقساط کو ملتوی کروائیں،حکومت 300 یونٹ تک بجلی مفت کر دے .

انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ سولر انڈسٹری کو پروان چڑھائیں،سی پیک کو اسی سال آپریشن کر دیں،

حکومت سیمنٹ کی ایکسپورٹ کو ختم کر دیں،پنشن کو 5 فیصد بڑھانا ناکافی ہے،پنشن کو 15 فیصد کر دیں .

. .

متعلقہ خبریں