حکومت 300 یونٹ تک بجلی مفت کر دے، تحریک انصاف کے منحرف رکن کا مطالبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف احمد حسین ڈیہڑ نے کہاہے کہ حکومت 300 یونٹ تک بجلی مفت کر دے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو پٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے اس کی مخالفت کرتا ہوں،

معیشت ڈوبنے کی طرف جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام قومی قیادت سے اپیل کرتا ہوں کہ مل کر بیٹھ جائیں۔ انہوں نے کہاکہ

ایسی معاشی پالیسی بنائی جس سے قوم کو فائدہ ہو،حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کریں۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے دو سے تین سال کے لیے قرضہ جات کی اقساط کو ملتوی کروائیں،حکومت 300 یونٹ تک بجلی مفت کر دے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ سولر انڈسٹری کو پروان چڑھائیں،سی پیک کو اسی سال آپریشن کر دیں،

حکومت سیمنٹ کی ایکسپورٹ کو ختم کر دیں،پنشن کو 5 فیصد بڑھانا ناکافی ہے،پنشن کو 15 فیصد کر دیں۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

1 hour ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

1 hour ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago