سرگودھا میں مسافر بس کی رکشے کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق ،10زخمی

سرگودھا(قدرت روزنامہ) خوشاب روڈ پر پر مسافر بس کی چنگچی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے . سرگودھا میں خوشاب روڈ پر مسافر بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 مسافر زخمی ہوگئے .

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کردیا گیا .

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اور مسافر بس کے ڈرائیور سے بس بے قابو ہوکر رکشے سے ٹکرا گئی، جب کہ رکشے کو بچاتے ہوئے بس بھی الٹ گئی، جس میں موجود متعدد مسافر زخمی ہوگئے . ریسکیو کے مطابق حادثے میں تمام اموات رکشے میں موجود مسافروں کی ہوئی ہیں، جب کہ بس الٹنے سے 10 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں