مریم نواز کے ایک بیان کی وجہ سے ن لیگ کا جلسہ بدمزدگی کا شکار

(قدرت روزنامہ)مظفر آباد میں مسلم لیگ ن کے جسلے میں مریم نواز کی وجہ سے درجنوں افراد خاردار تاروں میں پھنس گئے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے مظفر آباد جلسے میں خطاب کے دوران مریم نواز شریف نے شرکاء اور اسٹیج کے درمیان لگائی گئی باڑ ہٹادینے کی بات کی جس کے بعد جلسے کے شرکاء نے باڑ پھلانگ کر اسٹیج کی جانب جانا شروع کردیا جس کی وجہ سے درجنوں افراد خاردار تاروں میں پھنس گئے۔

رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے اپنی تقریر میں جوش خطابت کے دوران کہا کہ لوگوں کو آگے آنے سے مت روکو میرے اور کشمیریوں کے درمیان کوئی باڑ نہیں ہونی چاہیے۔

مریم نواز کا اتنا کہنا تھا کہ لوگوں نے خاردار تاروں پر سے چھلانگ لگاکر اسٹیج کی طرف جانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد تاروں میں پھنس گئے اور جلسہ شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کی مظفر گڑھ میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مریم نواز کو کشمیر کی محبت نہیں ووٹ کی محبت مظفر گڑھ لائی ہے، ہم کیلبری کوئین سے کلبھوشن اور بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کی مذمت سننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے کو سب سے زیادہ نقصان نواز شریف نے پہچایا، میاں نواز شریف چپ چاپ بھارتی بیانیے کی راہ کو ہموار کرتے رہے، کشمیر انتخابات کے دوران بھی آپ کو اپنے ملک دشمن بیانیے کی ہار نظر آرہی ہے۔

Recent Posts

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

1 min ago

مخصوص نشستیں ؛ الیکشن کمیشن کا دوبارہ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن…

3 mins ago

سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی، رشتہ ختم ہونے کی وجہ کیا بنی؟

دبئی(قدرت روزنامہ) تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک…

6 mins ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے…

9 mins ago

مولانا طارق جمیل کی بال لگواتے ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوالیے جس…

13 mins ago

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

18 mins ago