حکومت نے روس سے خام تیل کی خریداری پر غور شروع کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے روس سے خام تیل کی خریداری پر غور شروع کردیا ہے . عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی حالیہ قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت توانائی نے روس سے خام تیل کی خریداری پر غور شروع کردیا ہے، اس حوالے سے وزارت توانائی نے آئل ریفائنریز سے باضابطہ تجاویز طلب کرلی ہیں .

وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ روس سے خریداری کی صورت میں تیل کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ کیا ہو گا اور تیل درآمد کرنے پر ٹرانسپورٹیشن اخراجات کیا آئیں گی خط میں پوچھا گیا ہے کہ روس سے خام تیل کی خریداری سے عرب ممالک سے معاہدے تو متاثر نہیں ہوں گی

. .

متعلقہ خبریں