کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ نجی سکولوں میں استعمال بجلی پر عائد 5 فیصد سبسڈی بھی ختم

لاہور(قدرت روزنامہ) لیسکو انتظامیہ نے بجلی کے کمرشل ٹیرف میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے . جس کے بعد لیسکو کے کمرشل صارفین کو رواں ماہ جون کا بجلی کا بل ڈبل رقم کے ساتھ بھیجا جائے گا .

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے شہر بھر میں واقعہ نجی سکولوں میں استعمال ہونے والی

بجلی پر عائد 5 فیصد سبسڈی بھی ختم کردی ہے . علاوہ ازیں لیسکو انتظامیہ نے عیدالضحیٰ کے موقع پر لاہور کے شہریوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں شہر کی تمام سب ڈویژنوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں . بتایا گیا ہے کہ شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا سلسلہ عید سے ایک روز قبل شروع ہو کر عید اور ٹرو کے روز تک جاری رہے گا جبکہ دوسری طرف شہر میں سخت گرمی اور حبس کے موسم کے باوجود غیر اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز جاری ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 سے 8 گھنٹے جبکہ فنی خرابیوں کے باعث شہر کے بعض علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے . لیسکو انتظامیہ کے مطابق لیسکو کی گزشتہ روز ڈیمانڈ 5 ہزار 680 میگا واٹ رہی جبکہ این پی سی سی لیسکو کو پانچ ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرتا رہا اس طرح بدھ کے روز لیسکو کو 680 میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے لیسکو کی جانب سے کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بعض فنی خرابیوں کے باعث مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند ہونے کے واقعات سے تنگ آکر بدھ کے روز بجلی کے سینکڑوں صارفین اپنے اپنے علاقوں میں سراپا احتجاج بن گئے

اور انہوں نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر لیسکو کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی . مظاہرین نے لیسکو انتظامیہ کے خلاف

شدید نعرے بازی اور فرائض میں غفلت برتنے والے لیسکو افسران کو فوری تبدیل کرنے اور جل جانے والے ٹرانسفارمر کے متبادل نئے ٹرانسفارمروں کی تنصیب کا مطالبہ کیا .

شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی بندش کے باعث لاہور کے بیشتر علاقوں کے شہریوں نے رات جاگ کر کاٹی جبکہ بجلی بند ہونے سے پانی بھی غائب ہوگیا

اور شہر لیسکو کو بدعائیں دیتے ہوئے دکھائی دئیے . بجلی کی بندش کے باعث متعدد علاقوں کے شہری دفاتر جانے سے بھی محروم رہے .

. .

متعلقہ خبریں