فن و ثقافت شوبز

چوری کی بجائے اپنا انڈا پراٹھا ہی سٹیٹس پر لگاؤ: متھیرا کا اداکارہ منال پر طنز

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان متھیرا نے اداکارہ منال خان کے سٹیٹس چوری کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری کی بجائے اپنا انڈا پراٹھا ہی سٹیٹس پر لگاؤ۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

یاد رہے کہ کچھ روز قبل منال خان کی جانب سے کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر کا سکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگایا گیا جس کے بعد منال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں اور صارفین نے خوب میمز بنائیں۔ اب متھیرا کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ جویریہ سعود موجود ہیں۔

متھیرا نے جویریہ سے سوال کیا کہ ہم کسی اور کی چیز کو کاٹ پیٹ کر اپنا بنانے کی کوشش کرتے ہیں، ایسا کیوں ہے، کیا احساس کمتری کا شکار ہیں؟ یا لوگوں کو کلاس کی فکر ہے؟

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Instant Lollywood (@instant_lollywood)

اسی دوران معروف میزبان نے منال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اپنا جو بھی ناشتہ ہے چاہے وہ انڈا پراٹھا، ڈبل روٹی جو بھی ہے، وہ سٹیٹس پر لگادو، منال اگلی بار جب بھی کسی کا سٹیٹس چوری کرنا ہو تو اس کا کرنا جس کے فالوورز کی تعداد کم ہو، کائیلی جینر کو دنیا فالو کرتی ہے اور لگایا بھی کچھ دن بعد کرو تاکہ بچ جاؤ۔

جویریہ سعود نے کہا کہ آج کل لوگ بہت زیادہ اپنی کلاس کی فکر کرنے لگے ہیں، لوگ فالوورز بڑھانے اور لائیکس بڑھانے کے لیے کچھ بھی کرتے ہیں، آج کل بس سب کو وائرل ہونا ہے۔

متعلقہ خبریں