پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ۔۔۔!!! 102افراد لقمہ اجل بن گئے ، میتیں گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا ، ملکی فضاسوگوار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قاتل کورروناوائرس بے لگام ہو گیا ،ملک بھر میں ایک ہی دن102 افراد کی جانیں لے گیا جبکہ حالیہ اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد24187ہوگئی . حکومتی ادارے این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4934افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور اس طرح وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1085294تک پہنچ گئی ہے .

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح8.30فیصد رہی ، صوبوں سےموصولہ اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد4لاکھ6ہزار109،پنجاب میں تین لاکھ 68ہزار195،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ پچاس ہزار چھبیس، بلوچستان میں 31341،اسلام آباد میں 92ہزار233،کشمیر میں 28347اور گلگت بلتستان میں 9043 ہوگئی ہے . جبکہ موذی وباء سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوچکی ہیں جن کی تعداد11292 ہے . . .

متعلقہ خبریں