مریم نواز کے بیٹے جنیدصفدر کی شادی طے پاگئی،کیا مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر شریک ہونگے؟ ن لیگیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے بیٹے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سے طے پاگئی . نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی سابق سینیٹر اور نیب کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سے طے پاگئی ہے .

خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے بیٹے کی شادی کے دعوت نامے عزیز و اقارب کو بھیجنا شروع کردیئے ہیں، نکاح کی تقریب 22 اگست کو لندن میں ہوگی، جس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر شریک نہیں ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں