آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، لاہور بھی آئیں گے، گلبرگ میں گھر کی تعمیر کیلئے دو کوٹھیاں خرید لیں

لاہور(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری آصف زرداری اسلام پہنچ گئے ہیں،جس کے بعد وہ لاہور کا دورہ کریں گے اورپنجاب میں سیاسی بحران کے حوالے سے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے .

آصف زرداری نے گلبرگ لاہور میں 14کنال کی دو کوٹھیاں خرید لی ہیں، 6 کنال کے ایک اور بنگلے کی خریداری کیلئے بھی بات چیت جاری ہے .

یہ گرا کر وہ ذاتی گھر تعمیر کریں گے .

یہ جگہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب شاہراہ امام حسین پر شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے واقع ہے .

پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو بلاول ہائوس بحریہ ٹاؤن جانے میں دشواری کا سامنا تھا اس لئے آصف زرداری گلبرگ میں گھر بنا رہے ہیں .

بلاول ہاؤس کو فارم ہاؤس میں تبدیل کردیا جائے گا .

پیپلزپارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمٰن چن نے کہا ہے کہ گلبرگ میں گھر بننے کے بعد کارکنوں کو ملاقاتوں میں آسانی ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں