احسن اقبال نے لوڈشیڈنگ کا ملبہ عمران خان پر ڈال دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے لوڈشیڈنگ کا ملبہ سابق حکومت پرڈال دیا اور کہا بجلی کا بحران موجودہ حکومت کاپیداکردہ نہیں، ذمہ دار عمران نیازی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نےنیب سےایک ہی سوال کیااحسن اقبال کیخلاف چارج کیاہے، میں نیب کوچیلنج کرتاہوں ایک روپیہ کی بھی بدعنوانی ثابت کردے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران دورمیں میری منسٹری میں3200ارب کی ریلیزنگ ہوئی تھی، میں نےچیلنج کیاتھاکہ 32پیسےکی بھی کرپشن ثابت کردو، ایک بھی مالی بدعنوانی کامقدمہ وہ قوم کےسامنےنہیں پیش کرسکے۔

سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہم ملک کودلدل سےنکالیں گےجس میں آپ پھینک کرگئےہیں، لوڈشیڈنگ کا بحران موجودہ حکومت کاپیداکردہ نہیں، آج ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ ہونےکاذمہ دارعمران نیازی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت گیس حاصل کرنےمیں ناکام رہی، ایل این جی پرکیورمنٹ کوسیاسی بنایا، 3 ہزار میگاواٹ سے زیادہ گیس سے چلنے والے منصوبے بند پڑے ہیں، ملک میں گیس نہیں ،گیس خریدنےکیلئے6ماہ پہلےکارروائی کی جاتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ جب گیس خریدنے کے معاہدے کرنے چاہیے تھے تو غفلت کی گئی، لوڈشیڈنگ کی وجہ اس لئے نہیں کہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت نہییں ، لوڈشیڈنگ اس لئے ہے کہ بجلی کےکارخانے چلانے کیلئے ایندھن نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ جب اپریل میں ہمیں حکومت دی گئی توخزانہ خالی تھا، ایک طرف خزانہ خالی کرگئےدوسری طرف گیس کے سودے نہیں کیے، یہ موسم گرماپی ٹی آئی کی نالائقی کا ہے، اگلےموسم گرمااس سےبہترہوگا۔

عمران خان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غیرملکی قوتوں،ڈونرزکےاشاروں پرسیاست کررہاہے، پاکستان کےعوام عمران خان کی سیاست کوپہچان کرپیچھےہٹ چکےہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان کاپاورشوبھی اسی طرح ناکام ہوگاجیسےلانگ مارچ ہواتھا، امیدہےعمران خان کی گیدڑ بھبکیوں سےالیکشن کمیشن مرعوب نہیں ہوگا۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

3 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

3 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

4 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

4 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

4 hours ago