عمران خان زندہ باد، پی ٹی آئی رہنما نے استعفیٰ دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے اسمبلی رکنیت سے استعفا دے دیا، سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفا ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہا ہوں . تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے اسمبلی رکنیت سے استعفا دے دیا، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے اپنا استعفا اسپیکر کو جمع کرا دیا ہے .

ایم پی اے سعید آفریدی نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفا ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہا ہوں،سعید آفریدی نے استعفے پر عمران خان زندہ باد بھی لکھا ہے . دوسری جانب دوسری جانب اداروں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے بیانات کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی .

درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنمائوں کے بیانات کے حقائق جاننے کے لیے عدالتی کمیشن قائم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذکورہ بیانات سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے . درخواست گزار نے اداروں کے خلاف پی ٹی آئی رہنمائوں کے بیانات کو سازش قراردیتے ہوئے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اقتدار کھو جانے کے بعد عمران خان نیملک کمزور کرنے کی تحریک شروع کی ہے اور اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما عدلیہ ،فوج اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں پر الزامات عائد کررہے ہیں .

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سیاسی ہتھکنڈے اور اداورں کے خلاف بیانات ملکی سالمیت اور بقا کے لیے خطرہ بن چکا ہے کیونکہ ادارے کمزور ہونے سے ملک کے خلاف بیرونی سازشیں کامیاب ہو سکتی ہیں . درخواست میں پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان، فواد چودھری اور شیریں مزاری کے علاوہ الیکشن کمیشن، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے . مزید برآں کراچی میں این اے 245 کے ضمنی الیکشن اور دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے . کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے موقع پر الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے . اس حوالے سے الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایاکہ کوشش ہوگی کہ قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں مذکورہ حلقے کے ہر حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے جب کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائیگا . قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کی نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں