اینکر عمران خان کی جان کو شدید خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف اینکر عمران ریاض خان کے حفاظتی اسلحہ کے تمام لائسنس منسوخ کر دیئے گئے . میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے ہفتے لاہور پولیس کی جانب سے اینکر عمران ریاض خان کی گھر جا کر ان کے پاس موجود اسلحہ کے لائسنس چیک کئے گئے

اور یہ یقین دہانی کر لی گئی کہ تمام اسحلہ لائسنس یافتہ ہے .

پولیس نے موقع پر تمام اسلحہ اور لائسنس کی تصاویر بنائیں جس کے بعد حکومت کی جانب سے تمام لائسنس معطل کر دیئے گئے . واضح رہے کہ اینکرعمران خان کی جان کو شدید خطرات تھے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے اپنے ساتھ حفاظتی اسلحہ رکھا ہوا تھا جس کے لائسنس بھی معطل کر دیئے گئے ہیں . حکومت کے اس اقدام کے بعد اینکر عمران خان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے . اس سے پہلے بھی پولیس نے کئی بار عمران خان اینکر کے گھر کا گھیرائو کیا اور ہراساں کیا جاتا رہا تھا تاہم انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا . اینکرعمران ریاض خان کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے کی وجہ سے حکومتی پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے،ان کے خلاف مخلتف شہروں کے پولیس تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج ہیں .

. .

متعلقہ خبریں