پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ( سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور، چین کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے ملاقات کی ہے .

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونیوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا .

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنی تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کے منتظر ہیں . آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے . یانگ جیچی نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کے لیے محفوظ اور محفوظ ماحول کی فراہمی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کے لیے کیے گئے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا . انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی .

. .

متعلقہ خبریں