پرویز الٰہی نے ذہنی مریض شخص کی خواہش پر خاندانی سیاست دائو پر لگادی، حیران کن دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز 197ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے ہیں ،پرویز الٰہی نے ایک ذہنی مریض شخص کی خواہش پر خاندانی سیاست دائو پر لگادی،میاں نوازشریف پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی

آفر کی تھی لیکن بدقسمتی انکا بیٹا رات کے وقت بنی گالہ لے گیا . اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ساڑھے تین پنجاب پر ریمورٹ کنٹرول وزیراعلیٰ مسلط کیا اور پھر تین ماہ سے پنجاب کو انتظامی بحران کا شکار کیا .

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں عوام عمران خان سے اسکا بدلہ لیں گے . انہوں نے مزید کہا پنجاب اسمبلی میں اسوقت بھی مسلم لیگ (ن) کی اکثریت ہے . تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق ملکر بھی سادہ اکثریت کے قابل نہیں ہیں . ضمنی الیکشن کے بعد مسلم لیگ(ن) کی ایوان میں میجورٹی ہوگی . پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی . عمران خان نے ابھی سے دھندلی کا رونا رونے کی پریکٹس شروع کردیں . اپنے مذموم مقاصد کیلئے اداروں پر حملے کرنا عمران خان کا پرانا وطیرہ ہے . اداروں کو دبائو میں لانے کیلئے ہر روز ان پر تنقید کسی پارٹی کے سربراہ کو زیب نہیں دیتی . لیکن عمران خان کرسی کے غم میں اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں . عمران خان کی یہ پہلی اور آخری باری تھی . سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز 197ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے ہیں ،پرویز الٰہی نے ایک ذہنی مریض شخص کی خواہش پر خاندانی سیاست دائو پر لگادی،میاں نوازشریف پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی آفر کی تھی لیکن بدقسمتی انکا بیٹا رات کے وقت بنی گالہ لے گیا .

. .

متعلقہ خبریں