لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں ارکان اسمبلی کا ایک مرتبہ پھر میلہ سجنے کیلئے تیار ہے، حکمران جماعت نے لاہور کے دو ہوٹل بک کروا لیے ہیں، جس میں ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہوگئی ہے . ذرائع نے بتایا ہے مسلم لیگ (ن )نے عدالت عالیہ سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف کسی بھی ممکنہ فیصلے سے نپٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی،سینئر وکلا کی ٹیم کو بھی الرٹ کیا گیا، اس کیساتھ ساتھ تمام ارکان اسمبلی کی لاہور میں موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے .
ذرائع کا کہنا ہے رائل پام کی بھی خدمات حا صل کی گئی ہے جس میں لاہور سے باہر سے تعلق رکھنے والے بعض ارکان اسمبلی کو ٹھہرا دیا گیا ہے، وزیر اعلی کیخلاف کسی بھی ممکنہ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کیلئے آئینی و قا نو نی ماہرین کی خدمات بھی کر حاصل کر لی گئی ہیں .
ذرائع نے مزید بتایا کہ ممکنہ طور پر اگر یہ فیصلہ آتا ہے کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں،یا ری الیکشن کی طرف جائے اس کیلئے مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو لاہور میں رکھ دیا گیا ہے اور ان کے لاہور چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے .
. .